پاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 25 خوارج ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker