پاکستانتازہ ترین

خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ ہوگا، ترقی نہیں دی جائیگی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی۔

ایڈیٹرانویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ کیا جائے گا اور صرف بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ترقی ملے گی جس کیلئے وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 اگست کے اجلاس میں کم کیسز میں اہلیت اور معیار پر پورا اترنے والے 18 گریڈ کے افسروں کو ترقی دی گئی، زیادہ تر کیسز کو مؤخر کردیا گیا جب کہ عارضی ترقی کے علاوہ افسروں کو سپر سیڈ بھی کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker