پاکستانتازہ ترین

اوپن مارکیٹ آپریشن: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 9218 ارب روپے فراہم کردیے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے 9218 ارب روپے فراہم کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کو 115 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے گئے ہیں اور اسلامی بینکوں کو 19.60 فیصد سالانہ کی شرح سے رقم فراہم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ روایتی بینکوں کو 7 دن کے لئے 9100 ارب روپے فراہم کئے ہیں جب کہ روایتی بینکوں کو یہ رقم کو 19.56 فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ روایتی بینکوں کو 3 ارب روپے 28 دن کے لیے 19.62 فیصد سالانہ شرح پر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker