پاکستانتازہ ترین

’کرسی اٹھا کر ماروں گا‘، پی ٹی آئی اور پی پی سینیٹرز کی اجلاس میں تلخ کلامی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا، اس پر سیف اللہ ابڑو غصے میں آگئے اور شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دے دیا۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ زیادہ بکواس کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔ تلخ کلامی پر شہادت اعوان قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker