پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہاز شریف کی جانب سے آسامیاں ختم کرنے کا فارمولہ تاخیر سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے اور انہوں نے وفاقی وزارتوں کے عمل درآمد پلان پر بریفنگ مانگ لی ہے۔

وزارت صنعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی )، امور کشمیر، سیفران، وزارت ہیلتھ سروسز اور نجکاری سے متعلق سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسری جانب رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker