پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین کے بیان پر بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین کے بیان پر بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر کہا کہ جن صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اُن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جو کہا میں نے آڈیو کلپ ابھی نہیں سنا، میرے خیال میں علی امین گنڈاپور نے سارے صحافیوں کو نہیں کہا۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور نے شاید ایک آدھ صحافی کا ذکر کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جاتے، تصادم کی طرف جانا ہوتا تو رہائی کے لیے پہلے ایسا بیان دیتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگوں کا بہت دباؤ ہے، آج بھی کس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو رکھا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker