پاکستانتازہ ترینکھیل

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، چیمپئنز ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا

شائقین کا انتظار ختم ہوا، چیمپئنز ون ڈے کپ کل شروع ہونے جا رہا ہے۔

بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

اپنی نوعیت کے پہلے ون ڈے کپ میں پاکستان کے صف اوّل کے کھلاڑی بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز شامل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپےکی انعامی رقم ملے گی۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker