پاکستانتازہ ترین

‘جج کا کام ڈیم بنانا نہیں’ بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کر دی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے، آئینی عدالت کا قیام بے نظیر بھٹو کا وژن تھا۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان میں روایت چلتی آرہی ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہےتو آپ جج بنیں گے، اس کا نقصان ہمارے عدالتی عمل کو ہوا ہے،افتخار چوہدری کےعمل کو کبھی کوئی ثاقب کبھی کوئی گلزار آگے لیکر چلا۔

انہوں نے کہا کہ جج کا کام ڈیم بنانا یا ٹماٹر پکوڑے کی قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمے داریاں پوری کرنا ہے،ہمیں عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرناہے، وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker