پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیروز والا کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر غصے میں گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ کی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا سے بھی قافلے لاہور پہنچے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی ایک قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کالاشاہ کاکو انٹرچینج پہنچے جہاں کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی دیکھی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف کے بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے کارکنان بھی پولیس اور شہریوں کے ساتھ الجھتے رہے اور انٹرچینج پر بدنظمی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker