پاکستانتازہ ترین

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1508 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.68 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1519 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 19 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.36 فیصدکم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1398 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارجحان رہا

اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1474، راولپنڈی 1463، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1500، لاہور 1550، فیصل آباد 1520، سرگودھا 1500، ملتان 1503، بہاولپور 1540، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈکی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker