پاکستانتازہ ترین

کرم میں تا حال جھڑپیں جاری ، مزید 8 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں دو گائوں کے درمیان لڑائی میں مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پانچ روز سے جاری لڑائی میں اموات کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں زمین اور مورچوں کی تعمیر پر چھڑنے والی لڑائی پانچویں روز میں داخل ہوگئی، اپر، لوئر اور سینٹرل تینوں تحصیلوں کے چار مقامات پر وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں فریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پانچ روز میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی اور تاحال 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker