پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جان کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بعد ازاں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل(آئی جی) اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے گا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker