پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker