پاکستانتازہ ترین

میانوالی ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، 7 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر ، 7 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker