پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں پارٹی ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا جس میں آرٹیکل 175 اے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے جو 5 ججز پر مشتمل ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہو جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے آئینی ترامیم کے مسودے میں آرٹیکل 175 اے، بی، ڈی، ای، ایف میں ترامیم کی تجویز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker