پاکستانتازہ ترین

جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰٰ کی پی ٹی آئی سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست

جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں اور اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے، دیکھتے ہیں تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون سازی کے لیے پیسوں کی بوریاں کھول دی گئی ہیں، ایک ایک ایم این اے کو 20 سے 50 کروڑ تک آفر ہو رہی ہے۔

ادھر جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرے پتا لگ جائے گا، ہمارے ایم این ایز ٹھکرا رہے ہیں، ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker