پاکستانتازہ ترین

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات ہوئی۔

چینی وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشت گردی کے خلاف امور بھی زیر بحث آئے۔

چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خیال رہے کہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker