پاکستانتازہ ترین

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4بجے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور ایم این ایز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker