پاکستانتازہ ترین

لاہور: نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق معاملے کو سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے اچھالا گیا، سوشل میڈیا کی پوسٹوں میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے، ہرپوسٹ سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر مبنی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نےکالج انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا، پولیس نے اس بیسمنٹ کا معائنہ بھی کیا جس کا مبینہ واقعے میں ذکر کیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ریکارڈنگ دیکھیں، پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ریکارڈنگ تحویل میں بھی لیں۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم گارڈ چھٹی لے کرگیا ہوا ہے،کالج میں اس کی چھٹی کی درخواست بھی موجود تھی، من گھڑت اسٹوری کے لیے مخصوص طلبہ کا ویڈیو پیغام باربار استعمال کیا گیا، اس لڑکی نےکمیٹی کو بتایا کہ وہ کیمپس 10 کی اسٹوڈنٹ ہی نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملات کو ہینڈل کیا، بے بنیاد خبر پھیلانے کا مقصد امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker