پاکستانتازہ ترین

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی,ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

حکومت پاکستان نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نےاسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker