پاکستانتازہ ترین

کراچی: فلیٹ سےلاشیں ملنےکا واقعہ: ملزم کا ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنےکا اعتراف

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے فلیٹ سے ملی چار خواتین کی لاشوں کےکیس کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال نے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے۔ ملزم بلال اپنی بہن پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ رہائشی عمارت کے فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں، چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker