پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا گیا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کیلئے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، نوید قمر، مولانا فضل الرحمان کے گھر موجود ہیں۔ مولاما فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کی گئی، حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker