پاکستانتازہ ترین

کراچی : مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف مقامات سے جمعہ کے روز چارلاشیں ملیں۔ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد عیدگاہ گراونڈ، کورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سے ملنے چاروں لاشوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص بے ہوش ملا۔ اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ کے نزدیک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی بھٹائی کالونی سے بھی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن رحمان گوٹھ کے نزدیک دو سے تین دن پرانی لاش ملی۔ تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker