پاکستانتازہ ترین

نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نی فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے گاؤں بدوکی گوسائیاں میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شرافت نشہ کرتا تھا اور اس کا بڑا بھائی اسے نشہ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker