پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نےکوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker