پاکستانتازہ ترین

حکومت کی جانب سے پیر کے روز پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیر کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ اسپیکرایازصادق نے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کل منظور ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker