پاکستانتازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکااضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالرہوگئے،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالرہو گئے۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی ستمبر 2024 میں 6.9 فیصد رہ گئی ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی ہوئی۔ پاکستان سمیت عالمی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker