پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پاکستان سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker