پاکستانتازہ ترین

ٹھٹھہ: گھارو کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصام، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر گھارو کے قریب آج صبح دھند کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2 ٹرک اور کاروں سمیت 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 14 زخمیوں کو مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں تیز رفتاری کے باعث وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر ملک کے سب سے بڑے صوبے کے ضلع ساہیوال کے علاقے کسوال میں نیشنل ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بھی 3 افراد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker