پاکستانتازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025: ایونٹ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تو نہیں کیا جا سکا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچا دی، اب اس ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے کو ہوگا۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16نومبر سے شروع ہونے والاچمپئنز ٹرافی ٹور 24 نومبر تک جاری رہے گا ، ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے کو اسلام آباد سے ہوگا ، ٹرافی اسکردو کے ٹو بیس کیمپ بھی لے جایا جائے گا۔

ٹرافی ٹور میں مری ، ہنزہ ، مظفر آباد کے علاوہ دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتی ہے ، جیسے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے اور ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلے کر دیا گیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے ۔ اس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker