پاکستان

نو مئی منصوبہ بندی کیس، شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے الزام میں شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے الزام میں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرکے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کا الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔

کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر نو مئی منصوبہ بندی کے گواہان کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس ن لیگ کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker