پاکستان

پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں بھی کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔

محکمہ ماحولیات نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جب کہ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker