پاکستان

باجوڑ میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

باجوڑ میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا کہ ہفتہ کے صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

وقاض رفیق نے بتایا کہ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر جاں بحق ہوئے۔

دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker