پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھاکہ پاکستان خونریزی،افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرتشددکارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرتشددکارروائیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پوری قوم رینجرز اور پولیس کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker