پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، زیارت، پشین، ژوب، شیرانی اورموسیٰ خیل میں با رش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارکھان اورخضدار میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں اسموگ اور دھند رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور، مردان، نوشہرہ، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی اور ہنگو میں بار ش کا امکان ہے۔

کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker