پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف منگل کو اپنے 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچے جہاں نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker