پاکستان

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔

دو روز قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker