پاکستان

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker