پاکستانتازہ ترین

راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی

راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اورپولیس نے ملکر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker