پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سے 1200 ڈالر مالیت سے زائد کا سامان لانے پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے 1200 ڈالرز مالیت سے زائد کا سامان ساتھ لانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج رولز 2006 میں مزید ترمیم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے مسافر کو ایک موبائل فون لانےکی اجازت ہوگی، ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرلیےجائیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل تجارت تصور ہوگی اور اضافی مالیت کی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانے کے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جاسکتی ہیں، مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور آرا قابل قبول نہیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker