پاکستانتازہ ترین

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 15 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی۔

انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker