پاکستانتازہ ترین

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمدکی ایم بی اے ڈگری پردستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا جب کہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکازکے غیر تسلی بخش جواب پرتادیبی کارروائی کی جس میں ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker