پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد: دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک فیملی کے 5 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرانے کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تالیانوالہ کے علاقے میں پیش آِیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنے بیٹیوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتے دار بچے ایک سالہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کار چلانے والا شخص شاہزیب بیوی اور بیٹے سمیت شدید زخمی ہوئے حادثے کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں تینوں شدید زخمی کو علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker