پاکستان

یونان کشتی حادثہ: مبینہ سہولت کاری پر ایف آئی اے کے 38 افسران کو نوٹسز جاری

انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران بھی لپیٹ میں آگئے اور مبینہ سہولت کاری پر 38 افسران کو نوٹسز جاری کردیے گئے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی، 18 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے جب کہ ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے سہولت کاری کے الزام پر 38 افسران کو نوٹسز جاری کردیے، ان افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ میں برطرفی سمیت سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اپنے دو اہلکاروں پر گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی۔
58 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

دوسری جانب انسانی اسمگلنگ ملوث عناصر کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے گُجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مبینہ انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker