پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اےکی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے فیصل آباد کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران گزشتہ سال لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے سے منسلک اہم ملزم کو گرفتار کرکے 17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم رانا اشفاق احمد کے قبضے سے17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے جو ملزم نے نوجوانوں کو یورپی ممالک اسمگل کے لیے لے رکھے تھے۔

حکام کے مطابق رانا اشفاق لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث تیسرے نمبر کا ملزم ہے۔

ملزم پر پاکستان سے زمینی راستے لیبیا، ایران، یونان اور یورپی ممالک انسانی اسمگلنگ کرانےکا الزام ہے۔گرفتار ملزم نے زمینی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔

اسلام آباد کے رہائشی ملزم رانا اشفاق احمد کو ایف آئی اے فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker