دلچسپ و عجیب

کیا آپ اس تصویر میں موجود گڑبڑ کو پکڑ سکتے ہیں؟

سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ہمارا دماغ دنیا کی سست ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔

جب ہم دماغ کو کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں تو وہ کچھ زیادہ پرجوش نہیں ہوتا بلکہ اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

درحقیقت دماغ اس طرح اپنی توانائی بچانے کی کوشش کرتا ہے مگر یہ سستی وقت گزرنے کے ساتھ دماغی تنزلی کا باعث بنتی ہے۔

مگر پہیلیوں کو حل کرنے سے دماغ کی اچھی ورزش ہوتی ہے اور منطق، تنقیدی سوچ اور تخیل جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

تو کیا آپ اوپر تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ اس میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟

جی ہاں واقعی اس تصویر میں ایسی گڑبڑ موجود ہے جو بیشتر افراد دیکھ نہیں پاتے۔

ویسے تصویر کسی دفتری میز کی ہے جس میں ایک لیپ ٹاپ، کمپیوٹر ماؤس، اسمارٹ فون، لینڈ لائن فون، کیلنڈر، لیمپ، کپ اور کرسی جیسی چیزیں نظر آرہی ہیں۔

مگر جیسا نظر آ رہا ہے ویسا سب کچھ درست نہیں۔

تو کیا آپ اس گڑبڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ اس میں ایک نہیں بلکہ 2 غلطیاں موجود ہیں۔

پہلی غلطی تو کیلنڈر کی تاریخ ہے جس میں 31 جون تحریر ہے جبکہ جون کا مہینہ 30 دنوں کا ہوتا ہے۔

دوسری گڑبڑ لیپ ٹاپ کے کی بورڈ میں چھپی ہے کیونکہ اس میں کوئی بھی اسپیس بار موجود نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker