دلچسپ و عجیب

فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پورے اسٹاف کی تنخواہ ٹرانسفر، ملازم کا واپس کرنے سے انکار

روس کے شہر خانتی مانسی کے ایک فیکٹری ملازم کی اس وقت چاندی ہوگئی جس وقت سافٹ ویئر کی خرابی سے اس کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ منتقل ہوگئی جو 7 ملین روسی روبل یعنی 87 ہزار ڈالر کے لگ بگ تھی جب کہ کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اس نے رقم کی واپسی سے ہی انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس کے آغاز میں ولادی میر ریچاگوو نے جب بینکنگ ایپ کے ذریعے ملنے والا پیغام پڑھا تو پہلے پہل سے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔

ولادی میر اندازہ تھا کہ چھٹیوں کی تنخواہ کے طور پر وہ فیکٹری کی جانب سے 46 ہزار سے زائد روبل (581 ڈالر ) کا مستحق ہے لیکن اس تنخواہ کے علاوہ تقریباً 7 ملین روبل (87 ہزار ڈالر ) کا میگا بونس اس کیلئے حیران کن تھا۔

ولادی میر نے فیکٹری ورکرز سے سنا تھا کہ فیکٹری ایک بہترین مالی سال کے بعد ملازمین کو بونس دینے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اتنا بڑا بونس ولادی میر کے خوابوں خیال میں بھی نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker