دلچسپ و عجیب
طیارے میں ایک بڑے چوہے کی دوڑ کے باعث پرواز منسوخ
کسی چوہے کو دوڑتے ہوئے دیکھنا متعدد افراد خصوصاً خواتین کو بالکل پسند نہیں ہوتا۔

مگر جب ایسا نظارہ کسی طیارے میں ہو تو پھر کیا ہوگا؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر نیدرلینڈز میں ایک فضائی کمپنی کی پرواز کے مسافروں کو اس کا تجربہ ہوا۔
ایمسٹرڈیم سے کیریبین جانے والی کے ایل ایم کی پرواز میں ایک بڑے چوہے کو کیبن میں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ پرواز ایمسٹرڈیم سے Aruba جا رہی تھی اور مسافر پرواز پر سوار ہو رہے تھے جب انہیں آگاہ کیا گیا کہ پرواز روانہ نہیں ہو رہی اور بعد ازاں اسے منسوخ کر دیا گیا۔
فضائی کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق یہ واقعی بہت غیرمعمولی واقعہ ہے۔



