دلچسپ و عجیب
دنیا کا سب سے موٹا شخص 41 سال کی عمر میں گردوں میں خرابی کے باعث چل بسا
دنیا کے سب سے موٹے شخص کا 41 سال کی عمر میں گردوں کے انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو نامی شخص کا تعلق میکسیکو سے تھا جسے دنیا کا سب سے وزنی شخص قرار دیا گیا تھا۔
جوآن پیڈرو فرانکو دوں شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔
تاہم بدقسمتی سے دن بدن ان کی صحت میں مزید خرابی پیدا ہوتی گئی اور وہ 41 برس کی عمر میں گردوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ 2017 میں 1,322 پاؤنڈ وزن کے ساتھ دنیا کے سب سے موٹے زندہ انسان قرار پائے تھے اور طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے، جب کہ موت کے وقت بھی ان کا اتنا ہی وزن تھا۔
بعد ازاں انہوں نے سخت طبی نگرانی میں اپنا علاج شروع کیا تھا۔



