بلوچستان

واشک : تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

واشک، تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق
واشک واشک میں بسیمہ پتک کے مقام پر 3 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، حادثہ روڈ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker